Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدینہ منورہ میں "ملکی وے" کے سحر انگیز مناظر

سعودی عرب کے مغرب میں مدینہ منورہ کے علاقے میں "الرائس" کی فضا ...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 10:51am

سعودی عرب کے مغرب میں مدینہ منورہ کے علاقے میں "الرائس" کی فضا میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں یا ملکی وے میں ایسے حیران کن اور دلفریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

ہماری اس کہکشاں میں موجود ٹمٹاتے ستاروں کے یہ مناظر ہر رات نہیں دیکھے جا سکتے۔ ان مناظر کے لیے ایک خاص وقت متعین ہے جس میں ان پرلطف نظاروں سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر اور فکلیاتی علوم کی ایسوسی ایشن کے بانی فہد الشنبری نے "ملکی وے" کے ان منفرد مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الشنبری نے کہا کہ شمالی سعودی عرب کے سیاحتی ماحول کے بعد مدینہ منورہ میں مقام بدر کے قریب الرائس کے ساحل پر رات کے وقت منظر قابل دید ہوتا ہے۔

خاص طور پر نماز فجر سے قبل اگر موسم صاف ہو "ملکی وے" کے نظارے دیکھنے والے ہوتے ہیں۔

مدینہ منورہ کے علاقے میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں
مدینہ منورہ کے علاقے میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں

الشنبری کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے فکلیاتی مظہر دیکھے ہیں مگر الرائس کے ساحل سے رات کے وقت دیکھا جانے والا جادوئی منظر آج تک اور کہیں دکھائی نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسم بہار کے یہ دن روشنیوں سے دور رات کی تاریکی میں آسمان کی وسعتوں کے نظاروں کے لیے زیادہ موزوں ہوتا ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ فضا میں بادل یا گردو وغبار نہ ہو۔

فکلیاتی فوٹو گرافر الشنبری نےمزید کہا کہ الرائس سے دکھائی دینے والی ملکی وے 'خم دار' شکل میں ہے۔ اس کہکشاں میں کھربوں ستارے اور سیارے موجود ہیں۔ اس ملکی وے کے اطراف میں ذرات، گیسوں اور بادلوں کا وسیع زخیرہ ہے جس نے ملکی وے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مدینہ منورہ کے علاقے میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں
مدینہ منورہ کے علاقے میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں

خیال رہے کہ ملکی وے 'درب التبانہ' میں ایک اندازے کے مطابق 2 کھرب سے 4 کھرب کے درمیان ستارے اور سیارے موجود ہیں۔

Saudi Arabia