Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'اسمبلیوں سے استعفوں پر مشاورت جاری ہے'

مسلم لیگ ن نےوفاقی وزراء کی جانب سےالیکشن کمیشن کےمستعفی ہونے ...
شائع 15 مارچ 2021 09:56pm

مسلم لیگ ن نےوفاقی وزراء کی جانب سےالیکشن کمیشن کےمستعفی ہونے کے مطالبے پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے حملہ آورہوگئی ہے۔

اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔جس کی صدارت لندن سے نواز شریف نے کی اور لاہور سے حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک پرشرکت کی۔

اجلاس کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اداروں پر تنقید کیا ہوتی ہے اوراداروں پر حملہ آور ہونا کیا ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں پر مشاورت جاری ہے۔ جو استعفے نہیں دینا چاہتا اسے بھی سمجھائیں گے اور منائیں گے۔

مریم نواز نےمزید کہا کہ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔ یوسف رضا گیلانی کے نام پر لگی ماتھے پرلگی یا ناک پر،مہر باکس کے اندر لگی تھی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے نا انصافی کر کے حکومتی اتحادی ہونے کا ثبوت دیا۔

PDM

hamza shahbaz

resignation