Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ویکسین لگوالی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور انکی اہلیہ نے کورونا ویکسین...
شائع 15 مارچ 2021 07:31pm

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور انکی اہلیہ نے کورونا ویکسین لگوالی،صدر نے لائن میں لگ کر اپنی باری پر ویکسین لگوائی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین لگوالی۔ عارف علوی نے ویکسین کوویڈ ویکسینیشن مرکز، ترلائی میں لگوائی۔

صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی نے بھی ویکسین لگوائی۔

اس موقعے پرصدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی،پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

PPP

Arif Alvi