Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'خواتین کیلئے قرض اسکیم سے استفادہ نہیں لیا گیا'

اسٹیٹ بینک نے خواتین کیلیے قرض اسکیم متعارف کرائی، تاہم اسکیم ...
شائع 15 مارچ 2021 07:27pm

اسٹیٹ بینک نے خواتین کیلیے قرض اسکیم متعارف کرائی، تاہم اسکیم سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ اپ کے لئے مرکزی بینک تعاون کرتا رہے گا، وزیر آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں آئندہ سال دسمبر تک پاکستان میں فائیو جی متعارف کرادیں گے۔

کراچی میں اسٹارٹ اپ صحت کہانی کی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے خطاب کیا اور کہا ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کیلیے قرض اسکیم متعارف کرا چکے ہیں لیکن اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ملک کے اندرونی علاقوں میں کنکٹیوٹی کے مسائل ہیں۔

تقریب میں اسٹارٹ اپ صحت کہانی سے منسلک افراد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

SBP

Raza Baqir