Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔
شائع 14 مارچ 2021 06:21pm

حکومت نے پٹرول بم تیار کر لیا.کل عوام پر گرا کر تجربہ کئے جانے کا امکان ہے۔پیٹرول پانچ روپے اور ڈیزل چھ روپے لیٹرمہنگا کیا جائے،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سےارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ، چھ روپے فی لیٹر،مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی۔

تاہم مارچ کے آغاز میں وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

hike again

pm imran khan

OGRA

Petrol

Finance Ministry

petroleum prices