Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الطاف حسین بننا چاہتے ہیں تو ان کا انجام بھی یاد رکھیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے...
شائع 14 مارچ 2021 03:17pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی قیمت ایک الیکشن ہے،یہ ہار جائیں تو ریاست کیخلاف ہوجاتے ہیں، الطاف حسین بننا چاہتے ہیں تو ان کا انجام بھی یاد رکھیں،ہم آپ کو جیل میں نہیں بھیجنا چاہتے مگر قوم کا پیسہ واپس کریں۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاویدلطیف کےبیان پرپی ٹی آئی پنجاب نےاحتجاج کااعلان کیا،جاویدلطیف نےکہا مریم نوازکوکچھ ہواتوکھپےکانعرہ نہیں لگائیں گے،نوازشریف 1985 کی سیاست کاتحفہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکشن ہارجائیں تو ریاست کیخلاف ہوجاتےہیں،الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،الیکشن ہارنےکامطلب یہ نہیں کہ ریاست مخالف ہوجائیں،جاویدلطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں،یہ صرف مہرےہیں،الطاف حسین بننےکی کوشش کرنے والے ان کا انجام بھی یاد رکھیں ،الطاف حسین کبھی لندن سے واپس نہیں آئیں گے ،ان لوگوں کی قیمت صرف ایک الیکشن ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں ،یہ لوگ آئین کی اپنی مرضی کی شقوں پر عمل چاہتےہیں،میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ ہوا تھا،میثاق جمہوریت پر بینظیر اورنوازشریف کےدستخط ہیں،پیپلزپارٹی اورن لیگ صوبوں تک محدودہوگئی ہے،پی ٹی آئی وفاق کی علامت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب نے ضمانت منسوخی کیلئے احسن اقدام اٹھایا،کسی کو غداری کی سند دینے نہیں بیٹھے، ریاست کخلااف بیانیہ مناسب بات نہیں، الیکشن کا تنازع الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہوا،ہم آپ کو جیل میں نہیں بھیجنا چاہتے مگر قوم کا پیسہ واپس کریں۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Election

Federal Minister for Science and Technology