Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکیسزمیں اضافہ: کوٹلی آزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

مظفرآباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کوٹلی آزاد کشمیر میں...
شائع 14 مارچ 2021 01:39pm

مظفرآباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کوٹلی آزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کااطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا،جو 28مارچ تک رہے گا،تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے28مارچ تک مکمل بند رہیں گے، اندرون اور بیرون ضلع تمام ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

کھیلوں کی تمام سرگرمیوں اور ضلع میں ہرطرح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، کوٹلی کے تمام انٹری پوائنٹس بند تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

coronavirus

Smart lockdown

Muzaffarabad