Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش سے موسم...
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 12:17pm

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کردیا۔

بہار میں موسم کے اپنے ہی رنگ ہیں، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، شہر اقتدار کا حسن مزید نکھر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 18، کالام 13 ، چترال ، 10 ،کوئٹہ، مالم جبہ08 اور پشاور میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسلام آباد

Rain