Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف...
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 12:09pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں کوعالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، کورونا کے دوران گرین ریکوری پروگرام کی تعریف کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کوعالمی سطح پرسراہاجارہاہے،کوروناکےدوران گرین ریکوری پروگرام کی تعریف کی گئی،عالمی ادارے پاکستانی اقدامات کے معترف ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گرین ریکوری پروگرام اورکلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔

عمران خان نے اپنے پیغام کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں پر بنائی گئی ایک منٹ 21سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

socialmedia

pm imran khan

coronavirus

ٹویٹر

islmabad