Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16 مارچ تک بند

اسلام آباد:کورونا کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16 مارچ...
شائع 14 مارچ 2021 10:51am

اسلام آباد:کورونا کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16 مارچ تک بند رہے گا، 17 مارچ سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری امور سرانجام دیئے جائیں گے،اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

انسداد کورونا اسپرے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئندہ 2روز کیلئے بند رہے گا ، سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عملےکو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کا آئی آر اور آئی ٹی شعبہ ضروری کاموں کیلئے کھلا رہے گا،17 مارچ سے ملازمین کی نصف تعداد دفتر آئے گی، متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلا سکیں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہےجبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ سروس بھی تا حکم ثانی معطل رہے گی۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے۔

coronavirus

اسلام آباد

national assembly secretariat

close