Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں شدید ریت کا طوفان،معاملات زندگی بری طرح متاثر

ریاض:سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید ریت کے طوفان نے دن کو رات...
شائع 14 مارچ 2021 09:27am

ریاض:سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید ریت کے طوفان نے دن کو رات میں تبدیل کر دیا،جس سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے جبکہ فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا ۔

سعودی عرب کے شمالی علاقوں بالخصوص الجوف اور اس کے مضافات میں ریتلے طوفان اور گرد آلود آندھی نے دن کو رات میں بدل دیا۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گرد آلود موسم سے متاثرہ علاقوں میں سفر میں احتیاط برتیں،گرد آلود آندھی نہ صرف شمالی علاقوں میں تیزی کے ساتھ چل رہی ہے بلکہ مملکت کے وسطی علاقے بھی اس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

ریت کے سرخ طوفان نے معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیااور ایئر لائنز بھی طوفان کی زد میں رہیں اور کچھ گھنٹوں کلئے فضائی آپریشن روک دیا گیا ۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور مشرقی تبوک، مشرقی مکہ، القصیم، الریاض، اور مشرقی گورنری اور دوسرے علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ گرد آلود آندھی اور ریتلے طوفان کے امکانات ہیں۔

ان علاقوں میں شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے جنوبی سمت کے دروازے استعمال کریں،شمالی اور مشرقی علاقوں کی سمت میں کھلنے والے دروازے اور کھڑکیاں‌بند رکھی جائیں۔

Saudi Arabia

Riyadh