Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے کون سا براؤزر بہتر ہے؟

ایک وقت تھا جب موبائل بالکل سادہ تھا، جس کے ذریعے کال اور ...
شائع 14 مارچ 2021 09:01am
سائنس

ایک وقت تھا جب موبائل بالکل سادہ تھا، جس کے ذریعے کال اور پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ بھیجے جاتے تھے مگر ماہرین نے مزید غور کرنے کے بعد موبائل کو جدید ترین کر کے اسے اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا۔

اسمارٹ فون آنے کے بعد کمپیوٹر اور کیمروں کی ضرورت کم ہوگئی، کیونکہ اب لوگ موبائل فون سے ہی ضروری کام کرلیتے ہیں جس کے لیے انہیں پہلے کمپیوٹر استعمال کرنا پڑتا تھا۔

ماہرین وقت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کو بھی مزید بہتر اور جاندار بنانے کے لیے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال مختلف کمپنیوں کی جانب سے پہلے سے اچھے اور منفرد ماڈل متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے بتایا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کروم براؤزر بہت زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ دیگر کے مقابلے میں 13 فیصد تیز ہے اور بہتر کام کرتا ہے۔

اس حوالے سے گوگل کروم نے یوٹیوب پر موبائل صارفین کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں براؤزر کو دیگر کے مقابلے میں تیز اور بہتر انداز سے کام کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ فون پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین کی میموری اور رفتار دیگر کے مقابلے میں ساڑھے سات فیصد تک تیز ہوتی ہے۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ اُن کا براؤزر دیگر براؤزر کے مقابلے میں بائیس فیصد تک اچھا کام کرتا ہے کیونکہ کروم استعمال کرنے سے بیٹری بھی زیادہ خرچ نہیں ہوتی جبکہ کسی بھی ویب سائٹ کا صفحہ (پیج) جلدی کھل جاتا ہے۔

smartphones