Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اداروں کو متنازعہ بنانے والے خیرخواہ نہیں'

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی...
شائع 13 مارچ 2021 10:17pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں, چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی شفاف پاکستان کی فتح ہے۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو مہنگائی پر قابو پانے اور کورونا ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے ملاقات کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے منیر احمد خان کی قیادت میں وفد ںے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی شفاف پاکستان کی فتح ہے۔

پی ڈی ایم کے پورے ٹولے نے سینیٹ کا الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا مگر سازشیں کرنے والے ہر موقع پر ناکام رہے. وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو ہدایات دیں کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور لوکاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ پر کام تیز کیا جائے۔

PPP

CM Buzdar