Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے...
شائع 13 مارچ 2021 10:16pm

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح پانچ سے بڑھ کر چھ فیصد پر چلی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور کیسز کی شرح 5سے بڑھ کر6 فیصد ہوگئی۔ این سی او سی نے اظہار تشویش کردیا۔

کورونا کی تیسری لہر،کیسز کی شرح 6فیصد تک پہنچ گئی۔ پنجاب، اسلام آباد، کے پی اور آزاد کشمیر میں صورتحال خراب قرار دے دی گئی۔

وفاق نے تمام اکائیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

NCOC

coronavirus cases

covid