Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سربراہی اجلاس میں اسعفوں کا حتمی فیصلہ متوقع

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سربراہی اجلاس...
شائع 13 مارچ 2021 09:50pm

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سربراہی اجلاس میں استعفوں کا حتمی فیصلہ کرینگے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے استعفے پارٹی قیادت کو مل چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹانک کی مجالس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمہ کے لئے کارکن لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں،

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ سربراہی اجلاس میں کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے استعفے پارٹی قیادت کو مل چکے ہیں، سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

Quetta: FazalurRahman

PDM

long march