کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون میں رینجرزاورپولیس نے مشترکی کارروائی کرتے ہوئے پاک آرمی اورایف پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے تین مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرکے اسلحہ اوربارودی موادبرآمدکرلیا۔
کراچی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ رینجرزاورپولیس نے اتحآد ٹائون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں نورمحمدعرف ابودردہ،حیات اللہ اورخآن بہادر عرف قاری شامل ہیں، دہشت گردوں نے سال 2008 میں کالعدم ٹی ٹی پی کامولوی فقیرگروہ میں شمولیت اختیارکی،سال 2014میں کالعدم داعش میں شامل ہے۔
گرفتارہونےوالے دہشت گردؤں نے 2008 میں باجوڑایجنسی میں پاک آرمی اورایف سی چیک پوسٹ پرحملے کیے جس میں آرمی اورایف سی جوان شہید اورزخمی ہوئے اس کے علاوہ ملزمان سال 2012 اور2013میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔
ملزمان سے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد،تین دہشت گردکراچی میں بھی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،
Comments are closed on this story.