Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی یارہنماؤں کو ایک دوسرے پر بھروسا نہ رہا؟

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی یا رہنماؤں کو ایک دوسرے پر بھروسا نہ...
شائع 13 مارچ 2021 08:59am

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی یا رہنماؤں کو ایک دوسرے پر بھروسا نہ رہا؟ طلال چوہدری نے بلاول بھٹو کو نیوٹرل رہنے کا طعنہ دیا تو بلاول نے تنظیم سازی کا طنزیہ ردعمل دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب تھا، یوسف رضا گیلانی امیدوار تھے، لیکن اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی ہار ہوگئی۔

شکست کے بعد طلال چوہدری کو بھی آیا جلال۔ طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، 'بلاول صاحب: نیوٹرل رہنے کا مزہ آیا'

سوال پوچھنا تھا کہ بلاول نے طلال کو تنظیم سازی کا مزہ یاد دلا دیا۔

بلاول بھٹو اور طلال کی نوک جھونک اپنی جگہ، فی الحال مریم نواز نے تو گیلانی کو جلد یا بدیر فتح کی مبارک باد دی ہے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari