Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ انتخاب: پی ڈی ایم کے ساتھ اپنے ہی سینیٹرز ہاتھ کر گئے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تو آٹھ ووٹ مسترد ہوئے، لیکن ڈپٹی...
شائع 13 مارچ 2021 08:53am

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تو آٹھ ووٹ مسترد ہوئے، لیکن ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں کوئی ووٹ مسترد نہ ہوا، بلکہ اپوزیشن کے چھ ووٹ حکومتی امیدوار کو پڑ گئے۔

ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پی ٹی آئی کے مرزا محمد آفریدی جیت گئے۔ عبدالغفور حیدری کی شکست صاف بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ اپنے ہی سینیٹرز ہاتھ کر گئے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کس نے کردیا ہاتھ؟ ن لیگ؟ جے یو آئی؟ دیگر جماعتیں؟ یا پھر خود پیپلزپارٹی؟

کیوں کہ ایوان میں تھے حکومت کے 48 ووٹ، اپوزیشن کا 50 ووٹوں کے ساتھ پلڑا بھاری تھا۔ پھر بھی سنجرانی اور آفریدی جیت گئے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 8 ووٹ ضائع ہوئے، ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں اپوزیشن کے 6 ووٹ حکومتی امیدوار کو پڑگئے۔

یہ حکومت کا اپوزیشن کے نہلے پر تھا دہلا یا مکافات عمل کا ہوا دخل، جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا اس کا ہوگیا ری پلے۔

PDM

Maryam Nawaz

PPP

Fazal ur Rehman

Deputy Chairman Senate

Bilawal Bhutto Zardari