Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بجلی کے مہنگے ترین منصوبے لگائے گئے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے بجلی کے...
شائع 12 مارچ 2021 08:33pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے بجلی کے مہنگے ترین منصوبے لگائے گئے۔سسٹم کی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے پہلو کو نظر انداز کیا گیا۔ماضی کی کوہتایوں کے نتیجے میں آج عوام پس رہی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی لانے کی حکمت علی پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بجلی کی موجودہ قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تکنیکی و غیر تکنیکی نقصانات میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ بجلی کے بلوں کی وصولیوں میں بھی بہتری آئی ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن لاسز میں مزید کمی لانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے بجلی کے مہنگے ترین منصوبے لگائے گئے۔سابقہ حکومتوں نے سسٹم کی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے پہلو کو نظر انداز کیا۔ ماضی کی کوہتایوں کے نتیجے میں آج عوام پس رہی ہے۔بجلی کے شعبے کے اہداف کے حصول کیلئےمتعلقہ وزارتوں کی ذمہ داریاں واضح کی جائیں۔

imran khan

PPP

MQM