Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

وزیراعظم عمران خان نےفوری طور پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی...
شائع 12 مارچ 2021 07:31pm

وزیراعظم عمران خان نےفوری طور پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن کو آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ہدایت کی کہ عام آدمی کو ہرممکن ریلیف پہنچانے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آٹا،چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم کو چینی کی قیمت میں کمی لانے کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس کی قیمتوں کے حوالےسے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے اس کی وافر اور مناسب قیمت میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے ٹارگیٹڈ سبسڈی سکیم متعارف کیے جانے تک آٹے کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو آٹے پر سبسڈی دینے کیلئے مفصل پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔حکومتی سبسڈی کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مالی معاونت ہے۔عام آدمی کو ہر ممکنہ ریلیف پہنچانے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

subsidized policies

pm imran khan

Federal govt

gas crisis

gas prices