Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آچکی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فیصل سلطان...
شائع 12 مارچ 2021 03:00pm

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آچکی ہے،احتیاط نہ کی تو نئی لہر زیادہ پھیل سکتی ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ کورونا کی نئی لہرسامنے آچکی ہے،اس وقت یہ لہرپورے ملک میں ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں نئی لہرکا زورزیادہ ہے ،احتیاط نہ کی تونئی لہرزیادہ پھیل سکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کی نئی اقسام تیزی سے پھیلتی ہیں،کورونا کی کچھ اقسام زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں ،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Dr. Faisal Sultan

Health Minister