Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےتمام اُمیدواروں کے کاغذات منظور

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تمام ...
شائع 12 مارچ 2021 02:06pm

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تمام اُمیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی سینیٹ کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور یوسف رضاگیلانی نے کاغذات جمع کرائے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزاآفریدی اور غفور حیدری نے کاغذات جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی، یوسف رضاگیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزاآفریدی اور غفور حیدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔

چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں سے پولنگ ایجنٹس کے نام طلب کرتے ہوئے سیکریٹری سینیٹ کے پاس نام جمع کرانے کی ہدایت کردی ، پریزائیڈنگ آفیسر نے کہا ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے۔

بعد ازاں صادق سنجرانی کی جانب سے محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایج نائیک ، مرزا آفریدی کےلئے ہدایت اللہ اور عبدالغفورحیدری نے کامران مرتضیٰ کو پولنگ ایجنٹ مقرر کردیا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صادق سنجرانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انشااللہ جیت ہماری ہے ، سینیٹ ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ انھیں ووٹ دیں، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے نے فاروق ایچ نائیک اور عبدالغفور حیدری نےکامران مرتضیٰ کو پولنگ ایجنٹ مقرر کردیا۔

سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب 3 بجے ہو گا، تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

islambad

sadiq sinjrani

senate

Yousuf Raza Gilani

nomination papers