Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگادیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے...
شائع 12 مارچ 2021 01:16pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتےہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج اپوزیشن کا ایک اور ڈراما بےنقاب ہوگیا،پولنگ بوتھ میں کیمروں کی تحقیقات ہونی چاہیئے ،ڈرامارچانےوالےخودسب سےپہلےایوان میں پہنچے،یہ کام کرنے والے تجربہ کا رلوگ ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جو ووٹ مسترد کرنےکا طریقہ بتاتےہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےاپنےادوارمیں لوگ رکھے،یہ چوری کرتے ہیں اورخودہی مقدمہ درج کراتے ہیں،انہوں نے ملک میں سیاست میں اخلاقیات تباہ کیں،پی ٹی آئی الیکشن میں شفافیت پریقین رکتھی ہے ،ایوان میں نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہیئےچاہیئے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہدہےکہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے ،انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہےیہ دھونس ہے،دھاندلی ہے،یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ،ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے،ہمارے180ممبران تھے،ان کے150ممبران تھے،ہمارا امیدوارہارگیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آزادارکان کو ملائیں تو ہم امیدکرتےہیں ہم جیت جائیں گے ،میرایہی سوال ہےکہ ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کےباوجودکیسےہارگئے،یہ لوگ اس ملک کو اپنی ذاتی جاگیرسمجھ کرچلانا چاہتےہیں ،ہمارےپاس20ممبرزیادہ تھےتوپھرکیسےوہ5ووٹ سے جیت گئے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارےنمبرزپورےتھےتوہم کیسےہارگئے، ہم تہہ تک جائیں گے ،یہ کس نے کیا،ان کو بے نقاب کریں گے،کیمرےلگانے کی تحقیقات ہونی چاہیئے،نیا بوتھ بنایا جائے۔

سینیٹر فیلے جاویدنے کہا کہ ہم نئے پولنگ بوتھ کا معائنہ کریں گے ،اپوزیشن والوں نےخفیہ بیلٹ کی حمایت اسی وجہ سے ہی کی ،وزیراعظم کا مؤقف شفاف انتخاب اوراپوزینم کا دھونس اوردھاندلی،ہم چیلنج کرتے ہیں اوپن بیٹی پیپرپرآؤ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ شفافیت کیلئے یہ کیوں اوپن بیٹو پرنہیں آتے،کیمراجس نےڈھونڈا اسی نےلگایاہے،ان کوکیسےپتاتھاکہ کیمرےلگےہیں،چارٹرآف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیٹا پر دستخط کئےتھے یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اورآج کی حرکت آپ کے سامنے ہے۔

shibli faraz

opposition

Senator Faisal Javed

islambad

Senator