Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت اپنا دماغی توازن کھو بیٹھی، پی پی رہنما

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،3...
شائع 11 مارچ 2021 10:56pm

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،3 مارچ کے بعد یہ اپنا دماغی توازن کھو چکی ہے، یوسف رضا گیلانی کل چیرمین سینیٹ منتخب ہو جائیں گے،جو عوام اور جہموریت کی جیت ہوگی، انھوں نے اعتماد کے ووٹ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تھا کہ ایک کلاس میں ایک بچہ ہو اور وہ ہی پہلے نمبر پرآئے، اسپیکر میں دم خم نہیں کہ وہ عمران خان کے سامنے بول سکے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں شازیہ مری،عبدالقادر پٹیل اور فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ الیکشن منفی حربے استعمال کر کے نہیں لڑے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ ہر حربے کا مطلب کیا ہمارے ممبران کو نقصان پہنچانا ہے، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کسی ممبر کو نقصان پہنچا یا وہ غائب ہوئے تو اس کی زمہ دار حکومت ہو گی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے،یہ اسی طرح تھا کہ ایک کلاس میں ایک بچہ ہو اور وہ ہی پہلے نمبر پر آئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے شبلی فراز کے دھمکی آمیز بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

PPP

Shazia Murree