Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

منشیات کیخلاف اتحاد پر زور

ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے...
شائع 11 مارچ 2021 10:51pm

ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ صرف ہمارے اقدامات سے نہیں بلکہ سب کو متحد کوکر کرنا ہوگا۔

نجی انسٹیٹیوٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے موضوع لر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ تجربات سب نے کیے ہوتے ہیں لیکن اپنے لیے بہتر سوچیں، زندگی کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد مجرم اصل مجرم ان منشیات فروش ہیں ، جو اسے سپلائی کر رہے ہیں،منشیات کے عادی افراد کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے، منشیات کے عادی افراد کو اس سے نکلنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے ، اور عوام منشیات سپلائی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریہیبلیشن سینٹر کو بہتر بنانے اور اسکی تعداد بڑھانے کے لکے بھی کوشاں ہیں، ہمارے پاس اتنی بڑی آبادی کے لیے ایک ریہیبلیٹیشن سینٹر ہے جو ناکافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں سیمینار کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو ان سے نکالنا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر اے این ایف سندھ بریگیڈئر وقار حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ڈرگز کے استعمال سے بچوں کی صحت پر بھی مضر اثرات رونما ہوتے ہیں، موجودہ دور میں کالج، اسکول اور جامعات میں طالبعلموں کا رجحان منشیات کی جانب بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

karachi

army