Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر مرزا آفریدی کو ڈپٹی...
شائع 11 مارچ 2021 03:53pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےنام منظوری دے دی،مرزاآفریدی حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے سینیٹر مرزا آفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں مرزاآفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا ، مرزا آفریدی سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں۔

ظہرانے میں عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباددیتے ہوئے پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے تمام سینیٹرز کو پنجاب ہاؤس کے عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

عشائیے کے بعد تمام نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

pm imran khan

shibli faraz

islmabad

mirza afridi