Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کاوفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے ...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 02:50pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا مؤثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان کو کہا گیا ہے کہ ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت ،ڈویژن اورمحکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

تمام وفاقی سیکرٹریز چیف سیکرٹری بلوچستان سے مل کر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گےاوروزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے ،تمام سیکرٹریز کو دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

pm imran khan

بلوچستان

اسلام آباد

PM Office