Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگئی، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے...
شائع 11 مارچ 2021 09:20am

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرانے کی کوشش کر رہی تھی جس میں وہ ناکام ہوگئی،یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد آپ کو پارلیمان کے اندر واضح فرق نظر آئے گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ارکان سینیٹ کے اعزازمیں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، بلاول بھٹو زرداری ،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر اپوزیشن ارکان شریک ہوئے ۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے نو منتخب سینیٹر فیصل سبزواری بھی عشائیےمیں شریک ہوئے ۔

عشائیےسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی کوشش سینیٹ الیکشن سے بھاگنا تھی، اب وہ اس کوشش میں بھی ناکام ہوئی، اب وہ بھاگ نہیں سکیں گے ،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت جائیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پارلیمان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن وحکومتی اتحاد کے سینیٹرزسے فرداًفرداً ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی اور کھانا شروع ہونے سے قبل ہی روانہ ہوگئے۔

Saleem mandviwala

اسلام آباد

PPP

Deputy Chairman Senate

Bilawal Bhutto Zardari