Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 53 اموات، 2,258 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 02:36pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں آج بھی کورونا سے 53افراد انتقال کرگئے جبکہ 2,258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد13,377ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد597,497ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,258نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ97ہزار497ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 60ہزار406ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ80ہزار944افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں74ہزار722،اسلام آباد میں46ہزار579،بلوچستان میں19ہزار157 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار730کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید53مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13377ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4448افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5662،خیبرپختونخوا میں 2129،اسلام آباد میں516،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث316 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ17ہزار628 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,688مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,276افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ66ہزار492مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار164کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2258افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 93لاکھ60ہزار202افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test