Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بجلی کی پیداوار اور فراہمی کےلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں'

وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کہتے ہیں کہ تھر میں صرف بجلی نہیں،...
شائع 10 مارچ 2021 10:20pm

وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کہتے ہیں کہ تھر میں صرف بجلی نہیں، بلکہ تیل اور گیس کےلئےبھی کام کرنا ہے۔ کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نظام کمزور ہے۔حکومت کے الیکٹرک کو آئندہ سال تک دوہزار میگاواٹ بجلی اضافی فراہم کرے گی۔

کراچی میں پالیسی فارورک کول ٹو گیس اینڈ لکویڈ انجینئرنگ پروجیکٹس کےعنوان سےکانفرنس منعقد ہوئی۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی ندیم بابرکاخطاب میں کہناتھاکہ تھرمیں کوئلےسےبجلی کی پیداوار17فیصدتک پہنچ گئی ہے۔بجلی کی پیداوار اور فراہمی کےلئےمزید اقدامات کررہےہیں۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں گیس کی پیداوار ہےلیکن گیس نہیں مل رہی،ہمیں ہمارا آئینی حق ملنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی گیس سندھ والوں کا حق ہے۔

کانفرنس میں توانائی سیکٹر سے منسلک دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

K Electric

energy