Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

'ملکی محل وقوع شمسی توانائی کیلئے موزوں'

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ توانائی کے...
شائع 10 مارچ 2021 10:17pm

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا میں شمسی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے, پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع شمسی توانائی کیلئے بہت موزوں ہے ۔

کراچی یونیورسٹی میں تیس کلو واٹ کے شمسی توانائی کے یونٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی میں صرف مسائل کی نشاندہی نہیں ہورہی بلکہ ان مسائل کا حل بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے خود اپنے وسائل میں اضافہ کیا ہے اب جامعہ کراچی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے اور فلاحی منصوبے چلا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جامعہ کراچی المنائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج بھی کراچی اور جامعہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وسائل کا رونا نہیں رونا چاہیے بلکہ ان مسائل کا حل بھی تلاش کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہجامعہ کراچی کی طرح سب کو " کلین اینڈ گرین " منصوبہ پر عمل کرنا چاہیے اور ہمیں اس انقلابی منصوبہ کو بڑھانا چاہیے جس طرح جامعہ کراچی کی المنائی نے یہ منصوبہ جامعہ کو دیا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ میری والدہ اور والد دونوں جامعہ کراچی کے المنائی تھے میں نے ان کے نام سے دو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا اور آج اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء کے چیک بھی دینے آیا ہوں اب ان طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات کی ادائیگی میری گھرانہ کی ذمہ داری ہے۔

electricity

PPP