Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سیالکوٹی کو جیل جانے پر بیماریاں لگ گئیں'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے لیگی رہنما خواجہ...
شائع 10 مارچ 2021 07:38pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے لیگی رہنما خواجہ آصف پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ لینے والا سیالکوٹی ٹھگ جب سے جیل گیا ہے اسے بیماریاں لگ گئیں ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو باور کروایا ہے کہ انتخابات کی شفاف طریقے سے مکمل کروانا ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو روز بعد سینیٹ میں پھر الیکشن ہونے جا رہے ہیں، آج بھی ہم اوپن بیلٹنگ کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج بھی بات کر لے ورنہ تمام آزاد سینیٹرز صادق سنجرانی کو ووٹ دینے جا رہے ہیں۔

PPP

Firdous Ashiq Awan