Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ازبکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےازبکستان کےوزیرخارجہ...
شائع 10 مارچ 2021 07:19pm

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےازبکستان کےوزیرخارجہ عبدالعزیزکامیلوف سےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل پربات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی اس موقع پرموجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اورافغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کےفروغ اورخطے میں امن واستحکام کی کوششیں جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ازبکستان کے وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور افغان مفاہمتی عمل کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa