Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق سنجرانی کی جیت کیلئےہر حربہ استعمال کریں گے،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا...
شائع 10 مارچ 2021 01:34pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے،عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ کہا ہے کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، حکومت نے ان ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

شبلی فراز کا مزید کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔

pm imran khan

shibli faraz

اسلام آباد

sadiq sinjrani

Senator