Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی آنکھیں محفوظ رکھنے کیلئے فیس بک کے اس فیچر کا استعمال کریں

موبائل فون اور کمپیوٹر سکرینز کی روشنی سے آنکھوں کو پہنچنے والے...
شائع 10 مارچ 2021 11:23am
سائنس

موبائل فون اور کمپیوٹر سکرینز کی روشنی سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لیے ایپلی کیشنز اپنے "ڈارک ورژن" متعارف کرا رہی ہیں۔

فیس بک کی طرف سے "فیس بک ویب سائٹ" اور "فیس بک لائٹ ایپ" پر پہلے ہی ڈارک موڈ مہیا کیا جا چکا تھا اور اب یہ فیس بک کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے بھی دیا جا رہا ہے، جس کا فیس بک صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

انڈیاٹائمز کے مطابق جو صارفین فیس بک کے ڈارک موڈ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں انہیں سب سے پہلے گوگل پلے سٹور یا ایپل ایپ سٹور میں جا کر اپنی فیس بک ایپلی کیشن کو ’اپ ڈیٹ‘ کرنا ہو گا۔

ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد سیٹنگز میں جائیں جہاں آپ کو "ڈارک موڈ" کا آپشن نظر آ جائے گا۔ اسے آپ وہاں سے "آن" یا "آف" کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تاحال تمام دنیا کے صارفین کے لیے میسر نہیں ہے۔ فی الحال اسے مخصوص ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے اور بتدریج اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

فیس بک