'سیکریٹ بیلیٹنگ کو جانچنے کا کوئی پیمانہ نہیں'
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ...
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سننے اور سنانے سے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ہمیں عدم برداشت کی طرف نہیں جانا۔ سیکریٹ بیلیٹنگ کو جانچنے کا نہ کوئی پیمانے ہے اور نہ ہی کسی کو ملزم ٹھہرا سکتے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکرٹ بیلیٹنگ سے اوپن بیلیٹنگ کی طرف آنا ہوگا۔ اس وقت مریم نواز، بلاول اور مولانا فضل الرحمان سمیت گیارہ جماعتوں کے بیانئے آپس میں ہی نہیں مل رہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نوٹ کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سننے اور سنانے سے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ہمیں عدم برداشت کی طرف نہیں جانا۔
Firdous Ashique seat
PDM
PPP
مقبول ترین
Comments are closed on this story.