Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استوائی گینی دھماکے: ہلاک شدگان کی تعداد 98 ہو گئی

استوائی گینی کے شہر باٹا میں فوجی چھاونیوں میں ہوئے دھماکوں میں...
شائع 09 مارچ 2021 08:33pm

استوائی گینی کے شہر باٹا میں فوجی چھاونیوں میں ہوئے دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 98 ہو گئی۔

نائب صدر تھیوڈور گیوما اوبیانگ مانگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سات مارچ کو ہوئےدھماکوں میں اب تک 98 افراد ہلاک جبکہ615زخمی ہو چکے ہیں۔

باٹا میں خصوصی قوتوں اور جینڈر میری ملازمین کی چھاونیوں میں ہوئے ان دھماکوں کے نتیجے میں اطراف میں واقع متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئےجس کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

صدارتی ذرائع کے مطابق، یہ دھماکے بارود اور اسلحہ گوداموں کے ایک نگراں کی غفلت کا نتیجہ تھے۔

death toll