Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پیر صدراالدین راشدی سے ملاقات

سینیٹ انتخابات میں جی ڈی اے امیدوار صدر الدین راشدی کی ناکامی پر...
شائع 09 مارچ 2021 07:49pm

سینیٹ انتخابات میں جی ڈی اے امیدوار صدر الدین راشدی کی ناکامی پر ناراضگی دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرگرم ہوگئے۔

کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

جام کمال نے سینٹ انتخابات میں صدر الدین شاہ راشدی کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات میں لوگوں نے شارٹ کٹ کے چکر میں ووٹ فروخت کیے۔

اس موقع پر پیر پگارا نے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کیلئے وفاقی اتحادی جماعتوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

PDM

Jam Kamal

GDA