Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: گجرانوالا اور لاہور کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر گوجرانوالاکے20لاہورکے5علاقوں...
شائع 09 مارچ 2021 07:47pm

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر گوجرانوالاکے20لاہورکے5علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جبکہگجرات کے3مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالا اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گوجرانوالا کے بیس، لاہور کے پانچ اور گجرات کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔ میڈیکل اسٹورز، دودھ اور گوشت کی دکانیں، اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

coronavirus cases

covid