بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاورپرچیزاتھارٹی کی درخواست 25 فروری کو عوامی سماعت کی تھی ۔
سی سی پی اے نے جنوری کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔
نیپرا نے سماعت مکمل کرکے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا لیا تھا ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ جس کا صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا ۔
Comments are closed on this story.