کراچی میں دودھ 130روپے لیٹر اور مرغی کاگوشت 500 روپے کلو ہوگیا
کراچی میں منافع خور بے لگام ہوگئے، تازہ دودھ 130روپے لیٹر اور ...
کاروبار
کراچی میں منافع خور بے لگام ہوگئے، تازہ دودھ 130روپے لیٹر اور مرغی کا گوشت 500روپے کلو کردیاگیا،آٹے اور چینی کی بلند قیمتیں بھی عوام کی جیب پر بھاری بوجھ ہیں۔
کراچی میں منافع خوری عروج پرآگئی،مہنگائی کا جن آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا،چکی کا آٹا 75روپے اور چینی100روپے کلو ہے۔
دودھ 130روپے لیٹراور500روپے کلو فروخت ہونے والی مرغی نےدن میں تارے دکھا دیئے،مہنگائی کے ستائے شہری بلبلا اٹھے،شہریوں نے کمشنرکراچی سے فوری اینش کا مطالبہ کردیا۔
دکاندارکہتےہیں کہ کافی عرصے سے پرائس لسٹ نہیں آرہی،پرائس کنٹرول کمیٹی آتی نہیں ،اگرآبھی جائےتوبس رسماً۔
اشیائے خورونوش کی بلند قیمتوں سےہریشان شہری کمشنر کراچی کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔
karachi
sugar
chicken price
Flour
Milk
مقبول ترین
Comments are closed on this story.