وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 16نکاتی ایجنڈاجاری
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میٹروسروس منصوبے پربریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ ،الاؤنسز کی منظوری دے گی،کابینہ سارک کویڈا ایمرجنسی فنڈ مین رقم عطیہ کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری دے گی،کابینہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی جبکہ نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021کے مسودے کی منظوری دے گی، آرٹیلری رجمنٹ کے میجرندیم انجم کیلئے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری اورفیڈرل ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈزآف گورنرزکے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی، لاہورہائیکورٹ میں سلمان ادریس کی رٹ پٹیشن پروفاقی رائے پرغورکیا جائے گا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اورسلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات اوراعتماد کا ووٹ لینے پربات ہوگی۔
وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پرغور کرے گی جبکہ کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کیلئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی۔
Comments are closed on this story.