Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم کا چیئرمین سینیٹ کےلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کےلئےیوسف رضاگیلانی...
شائع 08 مارچ 2021 09:36pm

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کےلئےیوسف رضاگیلانی کےنام پراتفاق کرلیا۔ لانگ مارچ کےلئےقائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات پیش کر دیں ۔26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع کیا جائے، تمام جلوس 30 مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے۔

مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، محمودخان اچکزئی،آفتاب شیرپاؤ،عثمان کاکڑ،ساجد میر،میاں افتخارحسین، یوسف رضاگیلانی،شاہد خاقان عباسی،راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔ نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے مشترکہ امیدواروں،لانگ مارچ کی تیاریوں،حکمت عملی،وزیراعظم کےاعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔

پی ڈی ایم کےاجلاس کےدوران پیپلزپارٹی کی طرف سےسیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویزکیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

اجلاس کے دوران لانگ مارچ کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں ۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سےایک عوامی اجتماع کےساتھ شروع کیاجائے۔تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔ تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہوں۔ تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی ۔

PDM

chairman

senate

Fazal ur Rehman

Yousuf Raza Gilani