Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنت مرزا، وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں

معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو...
شائع 08 مارچ 2021 11:57am

معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو فالورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے، تاہم ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ایک کروڑ 37 لاکھ فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہیں۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے۔ انہوں نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔

قبل ازیں وہ اپنی پارٹی، خیراتی ہسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے تھے۔

imran khan

TikTok

Jannat Mirza