Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کاکئی برسوں سے لاپتہ 14بچوں کی فوری بازیابی کاحکم

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی...
شائع 08 مارچ 2021 11:51am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کئی برسوں سے لاپتہ 14بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے پولیس کی کارکردگی غیرمؤثرنظر آتی ہے، لاپتہ بچوں کو اگرکسی منظم گروہ نے اغوا ءکیا ہے تواس کیخلاف کارروائی کریں۔

ایڈیشنل آئی جی سی آئی اے نے عدالت کوبتایا 36بچے لاپتہ تھے زیادہ تربازیاب کر الئے ہیں،14بچے اب بھی باقی ہیں جبکہ 2مزید بچوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے ان کے ڈی این اے کرانے ہیں۔

عدالت نے استفسارکیا کراچی سے لاپتہ بچی ندا کی بازیابی کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ؟جس پر حکام نے بتایا کہ بچی ندا کے اغوا ءمیں ملوث مبینہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیالیکن بچی کے اغوا ءمیں ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

سند ھ ہائیکورٹ نے کئی برسوں سے لاپتہ 14بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دیتے ہوئے 13اپریل تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور سماعت ملتوی کردی۔

SHC

karachi