Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اور وقار میں حصہ لے رہی ہیں ،آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خواتین نے...
شائع 08 مارچ 2021 10:32am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ،پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اور وقار میں حصہ لے رہی ہیں ،خواتین یونیفارم میں بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اور وقار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، کورونا کیخلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول پر ہیں، خواتین نے ملک اور انسانیت کی خدمت کیلئے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ،یونیفارم میں خواتین نے قوم اورانسانیت کی بڑی خدمت کی ہے،خواتین ہمارے مکمل اور بھرپور احترام اورتکریم کی حق دار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Army Chief

COAS

DG ISPR

General Qamar Javed Bajwa