Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کی تصدیق کرنے والا ماسک تیار

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سینسر...
شائع 08 مارچ 2021 08:40am
سائنس

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سینسر بنالئے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے ہوئے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جب بھی یہ سینسر لگا ہوا ماسک پہنے گا اور سانس لے گا تو اس سینسر کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوجائے گی۔

ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔

اس سینسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔

امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کورونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سینسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی اور روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سینسر بہت جلد پوری دنیا میں انتہائی کم قیمت میں فروخت کئے جائیں گے تاکہ آسانی سے ہر کوئی اس سینسر کو ناصرف خرید سکے بلکہ یہ ماسک پر لگا کر کورونا وائرس کی شناخت بھی کرسکے۔

COVID 19

Face Mask