Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسزکے شمالی و جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشنز،4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر...
شائع 08 مارچ 2021 12:51am

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشنز کیےجس میں چار دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق فورسز نےشمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل اورجنوبی وزیرستان کےعلاقےزوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

کالعدم ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کاکمانڈرعبدالآدم زیب اورکالعدم ٹی ٹی پی سجناگروپ کاکمانڈرمولوی محبوب اورکمانڈر میرسلام الیاس مارے گئے۔

مارےجانےوالادہشتگرد مولوی محبوب اورمیرسلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں بھی ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگرد کمانڈر عبدالآدم فورسز پربیس سے زائد حملوں میں ملوث تھا۔

ISPR

North Waziristan

IBO

terrorists

south wazristan

killed