Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی چیئر مین سینیٹ کےلئے حمایت کی اپیل، چوہدری برادران کا انکار

دونوں وفود کی ملاقات کے دوران سینٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 07 مارچ 2021 09:54pm

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےچوہدری برادران سےلاہورمیں ملاقات کی۔بلاول نےچوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کےلئے پی ڈیم ایم امیدوار کی حمایت کی اپیل کی۔

بلاول بھٹو پارٹی وفد کے ہمراہ لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کےلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔

چوہدری پرویز الہٰی اور ق لیگ کے قائدین نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری چوہدری شجاعت حسین سے ملے اور ان کی خیرت دریافت کی۔ دونوں وفود کی ملاقات کے دوران سینٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری برادران سے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کےلئے پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی اپیل کی۔تاہم چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا مؤقف تھا کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ووٹ دینے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ سیاست میں آئندہ اور بھی مواقع آئیں گے۔

PDM

Bilawal Bhutto

Chaudhry Shujaat

PPP

PMLQ