Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو، حمزہ شہباز ملاقات: لانگ مارچ سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو

ملاقات میں دونوں راہنماؤں میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہر جمہوری آپشن استعمال کیا جائے گا.
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2021 10:49pm

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے درمیان لاہور میں اہم بیٹھک لگی۔دونوں راہنما کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہر جمہوری آپشن استعمال کیا جائے گا۔ چوہدری برادران سمیت حکومت کے اتحادیوں کے پاس بھی جائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری یوسف رضاگیلانی اورسینئررہنماؤں کےہمراہ حمزہ شہباز کو رہائی کی مبارکباد دینےان کی رہائشگاہ پہنچے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کےانتخاب،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم لانگ مارچ سمیت اہم سیاسی امور پر دو گھنٹے تک گفتگو ہوئی۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کو گھر بھجوانے کےلئے ہر جمہوری طریقہ استعمال کریں گے۔چوہدری برادران پیپلز پارٹی کے اتحادی رہے ہیں، ان کے گھر جا کر تعاون کی درخواست کریں گے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ماضی کی غلطیاں دہرائے بغیر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملکر مل کر حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ عمران خان خوف کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کو جیلوں میں رکھا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نےکہاکہ پی ڈی ایم سےعوام نے جو امیدیں وابستہ کیں ہیں انہیں پورا کریں گے۔سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی تاریخی کامیابی نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے۔ پنجاب میں حکومت نے مسائل کے انبار لگا دیےہیں۔

بلاول بھٹو اور حمزہ شہبازکی ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، حسن مرتضی، قمر زمان کائرہ لیگی راہنما رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق اور سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

PDM

opposition

hamza shahbaz

Federal govt

Bilawal

PPP

Punjab Govt